Tuesday, April 23, 2024

وزیرعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں، بورس جانسن

وزیرعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں، بورس جانسن
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا، وزیرعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

وہ ہفتے کے روز عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے کے میگا پراجیکٹ کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا ، "یہ جنگلات کے لئے ایک بہت بڑی مہم ہے۔"چینی صدر

چینی صدر نے پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا، چین کے سفیر نے چینی صدر کا پیغام پڑھا۔

چینی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ، ہمیں قدرت کے اُصولوں کی پیروی کرنی چاہیے اور اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔ ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدام کئے جائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، چین پاکستان کے اس عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور چین پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے ورچوئل خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو دوست ماحول کا باعث بنے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں ہے بلکہ مجموعی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے۔ 

عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورجے برینڈا نے کہا کہ ہم جتنے وسائل پیدا کررہے ہیں اس سے زیادہ تباہ کررہے ہیں۔ ہم جس رفتار سے جارہے ہیں اگر یہ جاری رہتی ہے تو 2025 تک 1ارب 80 کروڑ لوگ پانی کی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یواین ماحولیاتی پروگرام انگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ، ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ماحولیاتی بحالی کی اس دہائی کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہمیں ہرحال میں ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ ہمیں زراعت کے شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔