Thursday, March 28, 2024

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ ، تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ ، تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا
June 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں ہیوی مشینری کی مدد سے امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ ملبے سے تین افراد کو بحفاظت اور ایک لاش نکال لی گئی۔

لانڈھی پروسیسنگ زون میں کپڑے کی تین منزلہ  فیکڑی کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ حادثے کے سبب کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ نائنٹی ٹونیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں فیکڑی کے ایک حصے کوگرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  حادثے کے بعد وہاں بھگڈر مچ گئی۔ لوگ اپنی زندگیاں بچانے کے لئے بھاگتے نظر آئے۔

ملبے تلے دبے افراد کونکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا۔ رات گئے ملبے سے تین افراد کو زںدہ نکالا گیا جبکہ ایک شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش چوکیدار کے بھائی ظہور کی ہے۔ مزید ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ فیکڑی کا ملبہ بھی ہٹایا جا رہا ہے۔