Thursday, April 18, 2024

دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے، فضل الرحمٰن

دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے، فضل الرحمٰن
June 4, 2021

بھکر (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا، حکومت ناکام ہو چکی، دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا، حکومت مخالف مہم کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، پیپلز پارٹی اپنے کیے پرنادم ہے، پی ڈی ایم کا حصہ بنے گی، مسلم لیگ ن کے کسی داخلی معاملہ میں مداخلت نہیں کریں گے۔