Thursday, April 25, 2024

کورونا کیسز میں کمی، پنجاب بھر میں وقف 544 مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے گئے

کورونا کیسز میں کمی، پنجاب بھر میں وقف 544 مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے گئے
June 4, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کیسز میں کمی کے بعد پنجاب بھر وقف 544مزارات کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزارت کھولنے کے حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزارات پر حاضری کیلئے آنے والے زائرین کو سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سید سید الحسن شاہ مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رح پر پہنچے اور مزار کو عام زائرین کیلئے کھولا۔

انکا کہنا تھا کہ مزرات کو ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے، حاضری کیلئے آنے والے زائرین ماسک سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ادھر پاکپتن میں بھی دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کو زائر ین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔