Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد سمیت ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ مطالبات کی لمبی فہرست پیش کردی۔ ترقیاتی اسکیموں کا بھی مطالبہ کردیا۔ 

وزیراعظم عمران خان سے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ کراچی کے مسائل سامنے رکھ دئیے۔ کورونا وائرس کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے ساتھ سلوک بارے آگاہ کیا، ساتھ ہی وزیراعظم سے ترقیاتی اسکیمیں مانگ لیں۔ نادرا میگا سینٹر، پارکس، سڑکیں، واٹر لائنیں اور سیوریج سسٹم میں بھی بہتری اور لیاری میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اقتصادی اُمور ڈویژن عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان نے ملاقات کی اور ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم سے نصرت واحد، ریاض فتیانہ اور غلام بی بی بھروانہ، معاونِ خصوصی سیاسی اُمور ملک عامر ڈوگر، عبدالشکور شاد، عبدالغفار وٹو سمیت دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔