Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں  فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایگل اسکواڈ کے دونوں اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ ایگل اسکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ گشت پر مامور تھے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔