Friday, April 26, 2024

شہبازشریف پریشان ہیں معیشت تباہ کرکے گیا، عمران خان نے کیسے سنبھالا، فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف پریشان ہیں معیشت تباہ کرکے گیا، عمران خان نے کیسے سنبھالا، فردوس عاشق اعوان
June 3, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے شہبازشریف کی پریشانی ہے کہ وہ معیشت کو تباہ کر کے گئے تھے، اور پریشان ہیں کہ عمران خان نے معیشت کو کیسے سنبھال لیا۔

لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بولیں کہ، پی ڈی ایم مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، جو اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، مزید کہا کہ، چچا اور بھتیجی کے درمیان لیگ جاری ہے۔