Thursday, April 18, 2024

نون لیگ کی غلط پالیسی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، شوکت ترین

نون لیگ کی غلط پالیسی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، شوکت ترین
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں، نون لیگ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک کو بیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، آئی ایم ایف کے پروگرام کی معطلی کی طرف نہیں جا رہے، اقتصادی شرح نمو چار فیصد ہوچکی، آئندہ سال پانچ فیصد ہوگی۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ، ایف بی آر کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سلسلہ ختم کریں گے۔

اِدھر حماد اظہر بولے کہ، برآمدات بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے۔

دوسری جانب خسرو بختیار نے کہا کہ، نون لیگ نے اپنے دور میں غلط اعدادو شمار دیئے۔