Thursday, April 25, 2024

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیربھارت کیساتھ بامقصد مذاکرات ممکن نہیں، دفتر خارجہ

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیربھارت کیساتھ بامقصد مذاکرات ممکن نہیں، دفتر خارجہ
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا، بھارت بامقصد مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بامقصد مذاکرات ممکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا، پاکستان آنے والے بھارتی سفارتکار بشمول خاندان 12 افراد کے پاس کورونا منفی رپورٹس تھیں۔ کورونا ضابطہ کار کے تحت ان کے ٹیسٹ کروائے، ایک خاتون کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ خاتون کو ان کے ڈرائیور سمیت 14 دن قرنطینہ میں رکھا گیا۔

اُنہوں نے کہا، افعانستان میں دیرپا امن چاہتے ہیں، یہ بھی چاہتے ہیں کہ افغانستان سے بین الاقوامی فورسز کے انخلاء کے بعد سکیورٹی خلاء پیدا نہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ، برطانیہ میں مظاہرین کے پاکستانی ہائی کمشنر پر بوتل پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ پاکستان نے واقعہ سے متعلق برطانوی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

زاہد حفیظ چودھری مزید بولے کہ، ترکی میں کورونا پابندیوں کے باعث پاکستانی مسافروں کے پھنسے ہونے پر ترک حکام سے رابطے میں ہیں، مسئلہ جلد حل ہوگا۔