Wednesday, May 8, 2024

جنوبی وزیرستان میں کنی گام چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ، لانس نائیک شہید

جنوبی وزیرستان میں کنی گام چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ، لانس نائیک شہید
June 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں کنی گام چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک وقاص احمد شہید ہو گیا۔

26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصر کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج علاقے سے دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور بہادر سپاہ کی لازوال قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔