Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم کو کراچی اور سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ شیخ رشید نے دورہ کراچی سے متعلق رپورٹ میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پیش کیں۔ وزیر داخلہ نے عمران خان کو دورہ کویت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کے بعد کویت کے ویزوں کا اجرا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔