Thursday, March 28, 2024

منبر و محراب عوام کی تدریس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی

منبر و محراب عوام کی تدریس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی
June 2, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے منبر و محراب عوام کی تدریس کےلیے اہمیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء کرام نے شرکت کی ۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی جان کی حفاظت مقاصد دین کے مقاصد میں سے ایک ہے ۔ کورونا ایک مرض ہے جس کی روک تھام شریعت کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ حکم بھی ہے۔ کورونا سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چک ہیں ۔ صحت کے ماہرین بھی کورونا ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں علماء بھی کورونا ویکسین لگوانے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی ترغیب دیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کی ویکسین سے وباء پر قابو پایا جائے گا جس کے بعد بتدریج صنعتیں ،  کارخانے اور دیگر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے لگیں گی جس سے مزدوروں کے معاشی مسائل حل ہوں گے۔ پاکستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے جو ویکسین تجویز کی گئی ہے ان میں شامل اجزاء پر علماء و مشائخ کو مکمل اعتبار ہے ۔ علما نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے اور عوام کو ترغیب دیں گے۔