Thursday, March 28, 2024

فرنچ اوپن ٹینس ، نواک جوکووچ اور رافیل نڈال کا فاتحانہ آغاز

فرنچ اوپن ٹینس ، نواک جوکووچ اور رافیل نڈال کا فاتحانہ آغاز
June 2, 2021

پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ عالمی نمبر ایک سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال کا فاتحانہ آغاز ہوا۔

سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کا مقابلہ امریکا کے ٹینی سنڈ گرین سے ہوا۔ جوکووچ نے پہلے سیٹ میں  شاندار آغاز کرتے ہوئے چھ، دو سے سیٹ جیت کر  میچ میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی  میچ میں کم بیک نہ کر سکے  اور جوکووچ نے لگاتار دو سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔

پہلے کھیلے گئے میچ میں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور   آسٹریلیا کے الیکسی پوپرین مدمقابل ہوا۔ رافیل نڈال نے اسٹریٹ سیٹ سے  میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چھ، تین، چھ دو اور سات چھ رہا۔