Thursday, March 28, 2024

لاہور میں تھانہ سندر کی حدود میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ، ایک پولیس اہلکار شہید

لاہور میں تھانہ سندر کی حدود میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ، ایک پولیس اہلکار شہید
June 2, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تھانہ سندر کی حدود میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

لاہور کے علاقہ مراکہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ تھانہ سندر کی حدود میں ملتان روڈ پر موہلنوال اڈا کے قریب دوران واردات ڈاکوؤں اور سندر پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل قیصر سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹبل قیصر مانگا منڈی کے نواحی علاقے گاؤں چاہ تمولی کا رہائشی تھا۔ شہید ہونے والے کانسٹبل کا باپ اللہ دتہ بھی دوہزار گیارہ میں داتا دربار بم دھماکے میں دوران ڈیوٹی شہید ہوا تھا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہناہے کہ پولیس نے ہمیشہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی صدر کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔