Saturday, April 20, 2024

کراچی کے علاقے جٹ لائن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، ملزم ریحان عرف کالا گرفتار

کراچی کے علاقے جٹ لائن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، ملزم ریحان عرف کالا گرفتار
June 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے جٹ لائن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسڑیٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ریحان عرف کالا گرفتار کر لیا۔

ملزم نے رواں برس فروری میں جمشید روڈ کے ہوٹل میں واردات کی تھی۔ ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی تھی۔ ملزم ریحان شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہتا تھا۔

 ادھر موٹرسائیکل پر گھومنے کے شوق نے دو بچوں کو چور بنا دیا۔ فیروزآباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو کم عمر موٹر سائیکل لفٹرز کو پکڑ لیا۔ دونوں کی عمریں چودہ برس ہیں اور وہ شہر کے اعلی ترین تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں۔ دونوں موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد شہر میں گھومتے تھے اور پھرموٹرسائیکل چھوڑ دیتے تھے۔ پولیس نے بچوں کے والدین کو تھانےطلب کر لیا ہے اور اعلی افسران سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

 دوسری طرف میانوالی کالونی کے دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سےدو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔