Wednesday, April 24, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس، ایم کیوایم ارکان کا صوبائی حکومت پر کراچی کے تاجروں کے معاشی قتل کا الزام

سندھ اسمبلی اجلاس، ایم کیوایم ارکان کا صوبائی حکومت پر کراچی کے تاجروں کے معاشی قتل کا الزام
June 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس احتجاج کی نظر ہوگیا۔ ایم کیوایم ارکان نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت پر کراچی کے تاجروں کے معاشی قتل کا الزام عائد کردیا، جیالے وزیر نے کراچی کے لئے حق وفاق سے مانگنے کا مشورہ دیدیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں پھر ہنگامہ، کورونا ایس اوپیز کے نام پر کاروبار بند کرانے اور رشوت وصولی کے خلاف ایم کیوایم ارکان نے احتجاج کیا۔

اجلاس کے آغاز پر ایم کیوایم ارکان نے تاجروں کے معاشی قتل پر بولنے
کی اجازت چاہی مگر اسپیکر نے منع کردیا۔ کہا کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا ایم کیوایم رکن محمد حسین کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کے نام پر کراچی کے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار نے ایم کیوایم کے احتجاج کے جواب میں طعنہ دیا کہ اگر اسی طرح سندھ کے پانی کے لئے بھی احتجاج کرتے تو ہم ساتھ دیتے
مشورہ دیا کہ کراچی کے لئے پیکج وفاق سے مانگا جائے۔

ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیوایم ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کو مفتوحہ علاقہ نا سمجھا جائے۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں ناکام اسمبلی اجلاس میں بھی معمول کا ایجنڈا مکمل نہیں کیا جا رہا ہے، ایوان کی کارروائی اب جمعے کی دوپہر کو ہوگی۔