Friday, April 26, 2024

انتظامیہ نے تاجر برادری پر ہاتھ ڈالا تو شہر میں نہیں رہ پائے گی، خالد مقبول

انتظامیہ نے تاجر برادری پر ہاتھ ڈالا تو شہر میں نہیں رہ پائے گی، خالد مقبول
June 1, 2021

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم نے سندھ میں بازار 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں انتظامیہ نے تاجر برادری پر ہاتھ ڈالا تو شہر میں نہیں رہ پائے گی۔

اُنہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کراچی شہر اٹھتا ہے تو منظرنامہ تبدیل ہوجاتا ہے، ووٹ فیصلہ نہ کرے تو روڈ فیصلہ کرتی ہے، حکومت ایم کیو ایم کو اسی جانب دھکیل رہی ہے، تاجر برادری سے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل بھی کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ جو لوگ آج میرے ساتھ بیٹھے ہیں وہ پاکستان کے سب سے زیادہ محب وطن لوگ ہیں۔ قانون کو ہاتھ میں مت لین کیونکہ اس شہر میں قانون ہے ہی نہیں۔

خالد مقبول صدیقی مزید بولے کہ پیپلزپارٹی سے مطالبہ کرکے ہم اپنی قوم کو بے عزت کروا رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے مطالبہ نہیں متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی شہر کو ڈاکوؤں اور لٹیروں کے حوالے کردیا ہے، وزیراعظم بتائیں گورنر راج کا آپشن آئین میں کیوں ہے اور کب استعمال ہونا ہے۔