Friday, April 26, 2024

اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، گورنر اسٹیٹ بینک

اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، گورنر اسٹیٹ بینک
June 1, 2021

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں کہ، پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی میڈیا ادارے ”بلوم برگ“ کو انٹرویو میں کہا، قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے، مؤثر مالیاتی اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اعلیٰ معیار کے مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات سے ممکن ہوا، معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، سال 2020 میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کی مناسبت سے حکومتی قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔