Saturday, April 20, 2024

فتح کے بعد میڈیا گفتگو سے انکار پر جرمانہ ناؤمی اوساکا کو برداشت نہ ہوا

فتح کے بعد میڈیا گفتگو سے انکار پر جرمانہ ناؤمی اوساکا کو برداشت نہ ہوا
June 1, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) فتح کے بعد میڈیا گفتگو سے انکار پر جرمانہ ناؤمی اوساکا کو برداشت نہ ہوا۔ جاپانی ٹینس اسٹار نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے بات نہ کرنے کی وجہ سے اوساکا پر 15 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا ۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر گیلز مورٹن نے اوساکا کی دستبرداری کو بدقسمتی قرار دے دیا۔ ناؤمی کی صحت یابی اور اگلے سال فرنچ اوپن میں دوبارہ کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔

 ورلڈ نمبر ٹو جاپانی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا کا کہنا ہے کچھ وقت ٹینس کورٹ سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میڈیا کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار تھی اس لئے یہ فیصلہ کیا۔

  ادھر فرنچ اوپن میں سیرینا ولیمز نے رومانیہ کی کمیلیا بیگو کو 6-7، 2-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔