Thursday, April 18, 2024

سرفراز احمد، زید عالم سمیت چھ کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی کے لیے روانہ

سرفراز احمد، زید عالم سمیت چھ کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی کے لیے روانہ
June 1, 2021

لاہور (92 نیوز) سرفراز احمد، زیدعالم سمیت چھ کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچز سات جون سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی روانہ ہونے والے 4 کھلاڑی لاہور اور 2 کراچی کے ہیں۔ پاکستان میں موجود سات افراد تاحال یو اے ای کے ویزوں کے انتظار میں ہیں جن میں کرکٹر عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل سکس کے لیے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

کھلاڑیوں کی پی ایس ایل سکس کے لیے کمروں میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جاری ہیں۔