Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ ، 4 جوان شہید

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ ، 4 جوان شہید
June 1, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان میں ایک ہی روز 2 دہشتگرد حملے ہوئے۔ کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی چوکی اور تربت میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی کی چوکی پر حملے کے بعد فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 7 سے 8 زخمی ہوئے۔

تربت میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر دشمن انٹیلی جینس ایجنسیوں کی ایماء پر بزدلانہ حملے سکیورٹی فورسز کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے۔ بلوچستان کے امن و خوشحالی کے درپے دشمن عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سکیورٹی فورسز اپنے خون اور جان نچھاور کرکے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بناتی رہیں گی۔