Friday, March 29, 2024

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے، آرمی چیف

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے، آرمی چیف
May 31, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر عالمی انسداد دہشتگردی کاوشوں کیلئے قومی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے، معنی خیز بین الاقوامی تعاون سے پیچیدہ چیلنجز کا حل ممکن ہے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کورونا وباء کے خاتمے کیلئے کاوشوں پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ، پاک آرمی، عوام کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ، پاکستان کو مشترکہ قومی کاوشوں سے ہی ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خیرمقدم کیا۔ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔