Friday, April 19, 2024

رائے ونڈ، چینی شہری سے ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو ٹرالے سے ٹکرا گئے، ایک ہلاک، 2 زخمی

رائے ونڈ، چینی شہری سے ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو ٹرالے سے ٹکرا گئے، ایک ہلاک، 2 زخمی
May 31, 2021

لاہور (92 نیوز) رائے ونڈ میں چینی شہری سے 7 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو ٹرالے سے ٹکرا گئے، ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

رائے ونڈ کے علاقے میں پیر کے روز چینی باشندے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکوسات لاکھ نقدی اور اہم دستاویزات سے بھرا بِیگ لے اڑے۔

پولیس کے مطابق چینی باشندے کے ڈرائیور کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور سات لاکھ نقدی اور اہم دستاویزات والابِیگ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو تیز رفتاری کے باعث جودھاپھاٹک کے قریب ٹرالے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پولیس حراست میں ان کاعلاج جاری ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے چینی باشندے کے ڈرائیور کو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔

ڈاکوؤں کے لوٹنے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، ایس پی صدر انویسٹی گیشن عیسی خان نے جائے واردات کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

پنجاب فرانزک سائنس ٹیم نے بھی جائے واردات سے شواد اکٹھے کیے۔