Thursday, April 25, 2024

3 سال ہوگئے حکومت 12 ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کرسکی، احسن اقبال

3 سال ہوگئے حکومت 12 ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کرسکی، احسن اقبال
May 31, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ احسن اقبال تنقید کرتے ہوئے بولے کہ، 3 سال ہوگئے حکومت 12 ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کرسکی۔

سوموار کے روز لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میڈم ٹرم منصوبہ مکمل نہیں کرسکے، لانگ ٹرم پلاننگ کیا کرنی ہے؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرضوں میں 13 ہزار ارب اضافہ کیا، حکومت نے کوئی معاشی بحالی نہیں کی بلکہ پاکستان کی بربادی کی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے اور اخراجات گھٹانے میں ناکام رہی، مالیاتی خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، قرضوں کا بوجھ آنیوالی حکومتوں کیلئے پھانسی کا پھندا ہوگا۔