Thursday, March 28, 2024

اسرائیل کشیدگی کو بڑھاوا دینے والے اقدامات سے گریز کرے، مصری وزیر خارجہ

اسرائیل کشیدگی کو بڑھاوا دینے والے اقدامات سے گریز کرے، مصری وزیر خارجہ
May 31, 2021

قائرہ (92 نیوز) مصری وزیر خارجہ کا اسرائیل کو انتباہ کہا کہ، اسرائیل کشیدگی کو بڑھاوادینے والے اقدامات سے گریز کرے، اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس، مسجد اقصیٰ سمیت تمام اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تقدس کو یقینی بنائے۔

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اسے خبردار کیا کہ اسرائیل کو ایسے تمام اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے بالخصوص فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سامح شکری نے اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی سے ملاقات میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی علاقے کی تعمیر نو سے متعلق اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سامح شکری نے گابی اشکنازی پر واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور تمام اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ 2008ء کے بعد کسی اسرائیلی وزیرخارجہ کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہے۔