Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کو سمجھنا چاہئے بارشیں کم ہونے سے پانی کم آیا ، حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کو سمجھنا چاہئے بارشیں کم ہونے سے پانی کم آیا ، حلیم عادل شیخ
May 30, 2021

کراچی (92 نیوز) حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ حکومت نے ڈاکو راج کے مسئلے کو پانی کے مسئلے میں بہانے کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی کو سمجھنا چاہئے بارشیں کم ہونے سے پانی کم آیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 13 سال سے معاشی ڈاکو راج ہے۔ ڈاکو آزاد ہیں، بکتربند گاڑیوں پر چڑھ کر ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ یہ کچے کے ڈاکو تو بیچارے ہیں جو پکے ڈاکوؤں سے استعمال ہو رہے ہیں۔ پکے کے ڈاکو کراچی کے بنگلوں میں رہتے ہیں۔

انھوں نے مارے جانے والے ڈاکووں کی تصویر دیکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو کیوں ہٹایا گیا؟  آج بھی کہتا ہوں موجودہ آئی جی سندھ کو ہٹا کر اے ڈی خواجہ کو لگا دیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکو راج کے مسئلے کو پانی کے مسئلہ میں بھانے کی کوشش کی۔ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پانی کم آیا۔ یہ بات پی پی کو سمجھنی چاہیئے۔