Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز ، سرفراز احمد کو ابوظہبی کے سفر کے لیے کلیئرنس نہ مل سکی

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز ، سرفراز احمد کو ابوظہبی کے سفر کے لیے کلیئرنس نہ مل سکی
May 30, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے کراچی سے سرفراز احمد اور لاہور کے تمام دس افراد کو ابوظہبی کے سفر کے لیے کلیئرنس نہ مل سکی۔

پی ایس ایل سکس  کے بقیہ میچز  پانچ   جون سے شروع ہونا مشکل ہیں۔ پاکستان سے   تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی مکمل طور پر  ابو ظہبی روانگی ممکن نہ ہو سکی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو کراچی اور لاہور سے  دس افراد کو ابو ظہبی روانگی کی اجازت نہ مل سکی۔

کراچی سے  فاسٹ باؤلر محمد حسنین سمیت 5 افراد کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحہ ابو ظہبی روانہ ہوئے۔ سرفراز احمد کو کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں آف لوڈ کر دیا گیا اور دوبارہ ہوٹل  چلے گئے۔

دوسری جانب لاہور میں موجود  دس افراد نے بھی آج صبح ابو ظہبی  روانہ  ہونا تھا  جو کلیئرنس  نہ ملنے کے باعث دوبارہ  ہوٹل چلے  گئے۔

 ابوظبی اسپورٹس کونسل نے پاکستان سے 16 افراد کی یو اےای روانگی کے لیے پی سی بی کو خصوصی اجازت دلوائی تھی۔ پی سی بی نے ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے دوبارہ رابطہ کر لیا ہے  اور  کھلاڑیوں کی روانگی کے لیے متبادل آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔