Thursday, April 25, 2024

پاک بھارت سیز فائر معاہدے سے امن و استحکام کی فضا پیدا ہوئی، بھارتی آرمی چیف

پاک بھارت سیز فائر معاہدے سے امن و استحکام کی فضا پیدا ہوئی، بھارتی آرمی چیف
May 29, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر معاہدے سے امن و استحکام کی فضا پیدا ہوئی۔

بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا سیزفائر معاہدہ پاکستان اور بھارت میں دیرپا تعلقات کے قیام میں پہلا قدم ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے گا، سیزفائر معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ اور خطے میں استحکام آئے گا۔