Thursday, April 25, 2024

پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں سورج قہر ڈھاتا رہا، درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو گیا

پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں سورج قہر ڈھاتا رہا، درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو گیا
May 29, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں غضب کی گرمی کا راج، پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں سورج قہر ڈھاتا رہا، کئی شہروں کا درجہ حرارت 45 سے زیادہ ہوگیا۔

سورج قہر برسانے لگا، ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج رہا، پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان کے علاقے تنور بن گئے، لو کے تھپیڑوں نے شہریوں کے چہرے جھلسا دیئے۔

سب سے زیادہ گرمی سبی اور نورپور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد اور تربت میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دن بھر گرمی کے بعد بعض میدانی علاقوں میں آندھی بھی چلی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن میں بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔