Thursday, March 28, 2024

سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
May 29, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار جبکہ بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ہونیوالوں میں محمد ابراہیم عر جاپانی، شہباز رضا، اور محمد قاسم شامل ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشنز میں 47 مشکو ک افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف سرکاری تنصبات پر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بند کررہے تھے، ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔