Wednesday, April 24, 2024

نزیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج

نزیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج
May 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایم پی اے نزیر چوہان کے مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر پر الزامات کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ریس کورس میں نزیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مذہبی عقیدے سے متعلق الزامات پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں دو سو اٹھاون، پانچ سو چھ، ایک سو نواسی اور ایک سو ترپن کی دفعات شامل ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ‏کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پر گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں۔ ایک مسلمان پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے۔ افسوس !یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا ۔ میری مدعیت میں لاہور پولیس نے اس کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ‏ذاتی انتقام کیلئے مذہبی کارڈ کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا پولیس کو رکن پنجاب اسمبلی نذیرچوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ مشیر داخلہ  شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں۔ اپنے آفیشلز کے دفاع میں ناکامی پر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتی۔