Friday, April 26, 2024

90 دن میں سب اچھا کردینے والے عمران خان 33 ماہ بعد بھی کچھ نہ کرسکے، بلاول بھٹو

90 دن میں سب اچھا کردینے والے عمران خان 33 ماہ بعد بھی کچھ نہ کرسکے، بلاول بھٹو
May 28, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا،90 دن میں سب اچھا کردینے والے عمران خان 33 ماہ 11 دن بعد بھی کچھ نہ کرسکے۔

جمعہ کے روز اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا، تین سالہ اقتدار نے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا، کہتے ہیں عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، عوام سمجھ چکے، انہیں تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، وزیراعظم نے سائیکل کے قصے سنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی، غربت کی وجہ سے 16 فیصد عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، معاشی مینجرز کی بار بار تبدیلی کے باوجود معیشت بہتر نہ ہوسکی۔