Tuesday, April 23, 2024

کسی بھی معیشت کو مستحکم سیاست سے ہی مضبوط کیا جا سکتا ہے، احسن اقبال

کسی بھی معیشت کو مستحکم سیاست سے ہی مضبوط کیا جا سکتا ہے، احسن اقبال
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں کہ کسی بھی معیشت کو مستحکم سیاست سے ہی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں کہا، سوویت یونین سُپرپاور تھی، لیکن جب معیشت دیوالیہ ہوئی تو فوج اور ایٹمی اسلحہ بھی اسے بچا نہ سکے۔

اُنہوں نے کہا، عمران خان پاکستان کا ناکام ترین اور مہنگا ترین پراجیکٹ ثابت ہوا۔ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں جاری رہتیں تو 2030ء میں پاکستان جی 20 میں شامل ہوجاتا۔ مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے 3 سال میں پاکستانی جی ڈی پی 315 ارب سے سکڑ کر 265 ارب پر آچکی ہے۔