Wednesday, April 24, 2024

ہیومن رائٹس کونسل کی اہم قرارداد کی منظوری پاکستانی سفارتکاری کی کامیابی ہے، شیریں مزاری

ہیومن رائٹس کونسل کی اہم قرارداد کی منظوری پاکستانی سفارتکاری کی کامیابی ہے، شیریں مزاری
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا، کل جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کی اہم قرارداد منظور ہوئی۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں فواد چودھری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا، قرارداد پاکستانی سفارتکاری کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے، اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث، فلسطینیوں کو علاقہ بدر کر رہا ہے۔ اسرائیل نے مذہب اسلام پر حملہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا، فلسطین کی صورت حال کی تحقیقات کے بعد رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش کی جائے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے لئے ایک آزاد کمیشن بنایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو ممالک اسرائیل کو اسلحہ بھیجتے ہیں ان پر پابندی ہوگی کہ ان کا اسلحہ فلسطین کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

شیریں مزاری مزید بولیں کہ، پاکستان کو اسی طرح بھارت اور کشمیر پر بھی قرار داد پیش کرنی چاہئے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا، پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے جس جرات کا کردار ادا کیا ساری دنیا کے سامنے ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیٹی نے گزشتہ روز فلسطین سے متعلق قرارداد کو پاس کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد کی منظوری پر پاکستانی سفارتکاروں کی انتھک کاوشوں کو سراہا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستانی سفیر منیر اکرم، جنیوا میں خلیل ہاشمی نے انتھک محنت کی ہے۔