Saturday, April 27, 2024

چار فیصد گروتھ ریٹ پر مخالفین بھی حیران ہیں ، وزیراعظم

چار فیصد گروتھ ریٹ پر مخالفین بھی حیران ہیں ، وزیراعظم
May 28, 2021

نوشہرہ(92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے چار فیصد گروتھ ریٹ پر مخالفین بھی حیران ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے رشکئی ترجیحی اقتصادی زون کی تقریب سے خطاب میں کہا دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا۔ جب حکومت ملی کرنٹ اکاؤنٹ میں 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔ ملک اس وقت ٹھیک جگہ پر کھڑا ہے۔ پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا رشکئی اکنامک زون سی پیک میں آتا ہے۔ رشکئی اکنامک زون کیلئے وزیراعلیٰ کو وارننگ دے دوں۔ زمینوں کو بالکل بیچیں نہ، ان کو لیز پر رکھیں۔ کم پیسے پر لیز کریں۔ چاہتا ہوں صحیح معنوں میں جو لوگ انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں وہ یہاں آئیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت ہے ایکسپورٹ کیلئے انڈسٹری لگے۔ دنیا کو چیزیں بیچیں گے نہیں تو دولت نہیں بڑھے گی۔ رشکئی اکنامک زون ہمارے لیے بہت بڑا موقع ہے۔ یہاں ایکسپورٹ کی انڈسٹری کو فوقیت دی جائے۔ جتنی آسانیاں پیدا کریں گے اتنے زیادہ سرمایہ کار آئیں گے۔