Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے 27 بڑے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی

سندھ حکومت نے 27 بڑے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی
May 28, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے 27 بڑے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ بیلو بنگلانی کے سر پر 30 لاکھ، واشو کیلئے 15 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے 27 بڑے ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔ اغوا برائے تاوان، قتل اور بڑے جرائم میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری کی گئی۔

بیلو بنگلانی کی گرفتاری پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ علی سبزوئی ، واجد کندرانی اور بدر عرف بدر وڈاہانی کے سروں کی قیمت دس ، دس لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ واشو عرف سورہیہ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے لگائی گئی۔ غلام سرور کٹوہر حاکم جعفری کی زندہ ، مردہ گرفتاری یا نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔

خادم بھیو، مہیسر بنگلانی اورعطا محمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام ملے گا۔ سروں کی قیمت مقرر کی گئی فہرست میں ملزمان صحبت جاگیرانی اور پرویز جاگیرانی بھی شامل ہیں۔

27خطرناک ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر مجموعی طور پر دو کروڑ 60 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔