Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، انسدادِ پولیو اور کورونا وباء کے خاتمے پر گفتگو

آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، انسدادِ پولیو اور کورونا وباء کے خاتمے پر گفتگو
May 27, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا وباء کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو اور کورونا وباء کے خلاف مہم، قومی فریِضہ، قومی کاوش ہے۔ مہم اس وقت کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ پولیو سے متاثرہ نہیں رہے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ، موبائل پولیو ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت حکام نے اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بل گیٹس نے پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ، پاک فوج نے رواں سال پولیو مہم کے دوران رسائی، ہر بچے کی کوریج کو یقینی بنایا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا۔