Thursday, March 28, 2024

ملتان، 4 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرکے فرار

ملتان، 4 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرکے فرار
May 27, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں جرائم کی شرح بڑھ گئی، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی سے محروم ہوگئے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، ڈکیتی کی بڑی واردات میں 4 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 22 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کا واقعہ عمر پور میں پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس نے شجاع آباد میں دوران ڈکیتی دلہن سے زیادتی کے ایک ملزم کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ، پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو چکی، دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انہیں جان و مال کا تحفظ حاصل ہو سکے۔