Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے بھکر میں ایک ارب 22 کروڑ کے 76 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ بزدار نے بھکر میں ایک ارب 22 کروڑ کے 76 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 27, 2021

بھکر (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ارب 22 کروڑ روپے کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 48 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت روڈز کی تعمیر وتوسیع 50 کروڑ 76 لاکھ روپے سے ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 22 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے 20 منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ سی ڈی پی فیز ون کے 42 منصوبے 40 کروڑ روپے سے مکمل کئے گئے۔

اُنہوں نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 22 کروڑروپے سے سڑکوں کی تعمیر کے 10 اور نکاسی آب کے 17 منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔
عثمان بزدار نے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھل یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 12 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 10 اور نکاسی آب کے 9 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بھکر میں ماڈل بازار کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔