Friday, April 19, 2024

مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر غیرعملی اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، وولکن بوزکر

مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر غیرعملی اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، وولکن بوزکر
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یواین جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بےعملی اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تاریخ ساز خطاب کرتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین، کشمیر اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کی تعریف کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری طرح ادارک ہے کہ پاکستانی کشمیر کے حوالے سے کیا محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔