Saturday, April 20, 2024

جوبائیڈن کا انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کا حکم

جوبائیڈن کا انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کا حکم
May 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کی 90 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھوٹنے کی وجہ جاننے کیلئے حتمی نتیجہ پر پہنچنا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے فوری حصول کیلئے انٹیلی جنس اداروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت تک امریکی انٹیلی جنس ادارے وائرس کے پھوٹنے کی دو وجوہات کی تشخیص کر رہے ہیں تاہم انٹیلی جنس اداروں کو چین سے متعلق سوالات سمیت مزید تحقیقات کو مکمل کرنے اور 90 دنوں میں رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔