Friday, April 19, 2024

اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینیوں کے لیے مشکلات ہی مشکلات ، گھر کھنڈر بن چکے

اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینیوں کے لیے مشکلات ہی مشکلات ، گھر کھنڈر بن چکے
May 26, 2021

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینیوں کے لیے مشکلات ہی مشکلات ہیں۔ ایک تو پیاروں کو کھونے کا غم تو دوسرا گھر کھنڈر بن چکے ہیں۔

گیارہ روز بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطینی واپس لوٹے تو گھروں اور عمارتوں کو تباہ حال پایا۔ مکین اپنے گھروں کے ملبے پر ٹینٹ لگا کر زندگی کے دن پورے کرنے لگے۔

فلسطینی حکام نے تباہ ہونے والی عمارتوں اور مکانات کی تعمیر نو کیلئے کروڑوں ڈالرز کا اندازہ لگایا ہے۔

دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے  معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے نکلنے میں اس جنگ نے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔