Wednesday, May 1, 2024

سینیٹرعلی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ، راجہ ریاض کا دعویٰ

سینیٹرعلی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ، راجہ ریاض کا دعویٰ
May 26, 2021

لاہور (92 نیوز) راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ سینیٹرعلی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی۔

رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کہتے ہیں کہ نیوٹرل ایمپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے سرخرو ہوئے ، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں۔

راجہ ریاض اور دیگر کئی ارکان اسمبلی جہانگیرترین سے اظہاریکجہتی کے لیے کئی بار ان کے ساتھ عدالت جا چکے ہیں۔ جہانگیرترین گروپ کے اعزاز میں منگل کو لاہورمیں اجمل چیمہ کی طرف سے عشائیہ بھی دیا گیا۔