Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا سندھ میں بدانتظامی، امن وامان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس

وزیراعظم کا سندھ میں بدانتظامی، امن وامان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بدانتظامی، امن و امان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔ شیخ رشید کو سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔

وزیراعظم عمران خان کی وزیر پلاننگ اسد عمر اور گورنر سندھ سے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں انتظامی طور پر ابتری، بالخصوص امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔