Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر غور
May 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی، علاقائی اور داخلی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان امن عمل میں پیش رفت اور اس کے پاک افغان سکیورٹی پر اثرات پر بھی غور کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس کے دوران افغانستان سے کراس بارڈر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ دوبارہ سے سر اُٹھا رہے ہیں اور افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔ مزید کہا کہ پاکستان نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثر بارڈر کنٹرول منیجمنٹ ہی ہے اور بارڈر کنٹرول کیلئے مؤثر اقدامات کر رکھے ہیں۔