Friday, April 26, 2024

نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے ، وزیراعظم

نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے ، وزیراعظم
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا نوجوان آئیڈیاز لائیں حکومت قرض دے گی۔ 100ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے۔ ایک لاکھ ستر ہزار اسکالرشپس اسکلز ایجوکیشن کے لیے دینگے۔ 50 ہزار اسکالرشپس ہائر ٹیکنالوجیز کو ہوں گی۔

ادھر عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا سرٹیفیکٹ اور قرضہ لینے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کامیاب جوان پرواگرام کے تحت ہم بزنس کے لئے پیسے دے رہے ہیں۔ ٹیکنیکل اسکلز دے رہے ہیں ، وہ بھی روزگار دے گا۔ ٹائیگر فورس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا انڈسٹریل آٹمیشن میں بچیوں کا ہونا خوش آئند ہے۔ ہر سال جاب مارکیٹ میں بیس لاکھ نوجوان آتے ہیں۔ وزیر اعظم نے جو کام پہلی دفعہ کیا کہ نوجوانوں کے لئے ٹاسک فورس بنائی۔

عثمان ڈار نے کہا 37 ہزار نوجوان پاس ہو چکے ہیں باقی ابھی بھی انسٹیٹیوٹ میں ہیں۔ کچھ لوگ ابھی بھی کیو میں ہیں۔ وزیراعظم نے ہمیشہ نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ کہا ہے۔ حکومت کی طرف سے آسانی کے ماحول کی ضرورت ہے۔ آپکو ایمپاور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔