Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر فیصل سلطان کا دورہ پمز، مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

ڈاکٹر فیصل سلطان کا دورہ پمز، مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام اباد میں پمز کا دورہ کیا، مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اچانک اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچے، انہوں نے پمز کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیرعلاج مریضوں سے بات چیت بھی کی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹز میں سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، حکومت کورونا وائرس کے خلاف بھرپور عملی اقدامات کررہی ہے، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے مؤثراقدامات کئے جا رہے ہیں۔