Wednesday, May 8, 2024

راجن پور، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

راجن پور، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
May 24, 2021

راجن پور(92 نیوز) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد واپڈا ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رہا تھا۔ مبینہ دہشت گرد سے 5 کلو گرام بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ہیں۔