Saturday, April 20, 2024

پرویز الہٰی نے چودھری نثار کی حلف برداری کی راہ میں رکاوٹ بننے کا تاثر مسترد کردیا

پرویز الہٰی نے چودھری نثار کی حلف برداری کی راہ میں رکاوٹ بننے کا تاثر مسترد کردیا
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے چودھری نثار کی حلف برداری کی راہ میں رکاوٹ بننے کا تاثر مسترد کردیا۔

92 نیوز کے پروگرام مقابل کے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید سے چودھری پرویز الہٰی کی گفتگو ہوئی، جس میں اُنہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے حلف اٹھانے سے متعلق ان کے قریبی حلقوں کے دعوے درست نہیں۔ چودھری نثار نے خود اپنی حلف برداری کو ملتوی کیا اور ٹھیک طرح ہینڈل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔