Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے ٹیکس بڑھائے، مہنگائی بڑھائی اور بیروزگاری کا طوفان لائی، مفتاح اسماعیل

حکومت نے ٹیکس بڑھائے، مہنگائی بڑھائی اور بیروزگاری کا طوفان لائی، مفتاح اسماعیل
May 23, 2021

کراچی (92 نیوز) ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں حکومت نے ٹیکس بڑھائے، مہنگائی بڑھائی اور بیروزگاری کا طوفان لائی۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیسے کی برآمد نہیں بڑھی، ترسیلات زر کا مطلب برآمدات بڑھنا نہیں ہوتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر معیشت میں بہتری بارے تنقید کرتے ہوئے بولے ہم حکومت کے جھوٹے اعدادوشمار کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا، نون لیگ کے دور میں گروتھ 5 اعشاریہ آٹھ فیصد تھی جو آج منفی ہے، حکومتی وزرا کو اعدادوشمار رد کرنے کا چیلنج بھی دے دیا۔